پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کیخلاف درخواست بارے مزید دلائل پیش کرنے کی ہدایت

بدھ 22 فروری 2017 14:57

پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کیخلاف درخواست بارے مزید دلائل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق مزید دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی شہری محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کو چیلنج کیا گیا ۔ درخواست میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرریاں آئین کے مطابق نہیں ہیں۔اس لیے ان تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے مزیددلائل پیش کرے۔ عدالت نے کیس کی کارروائی 27 مارچ تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :