عدالت کے خلاف بیانات ، عدالت میں ن لیگی رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کے کیسز بن گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 14:42

عدالت کے خلاف بیانات ، عدالت میں ن لیگی رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ عدالت کے خلاف بیانات پر کچھ رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کے کیسز پر عدالت میں دستخط کر دئے گئے ہیں۔  انہوں نےکہا کہ عدالت میں توہین عدالت کا کیس سائن ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں ن لیگ کے رہنماؤں طلال چوہدری ، مریم اورنگزیب، سعد رفیق ، رانا ثنا اللہ اور پرویز رشید کے عدالت سے متعلق بیانات کے کلپ چلوائے اور کہا کہ انہی بیانات پر ان کے خلاف  آئین کے آرٹیکل 62,63 کے تحت نا ا ہلی کی درخواستیں عدالت میں دائر کر دی گئی ہیں۔

ان تمام ویڈیوز میں عدالت کے خلاف تضحیک آمیز جملے کسے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :