حج کرپشن کیس میں ماتحت عدلیہ کی جانب سے سزا کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ڈویژن بنچ کی سماعت کے بعد تک ملتوی

بدھ 22 فروری 2017 14:48

حج کرپشن کیس میں ماتحت عدلیہ کی جانب سے سزا کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں ماتحت عدلیہ کی جانب سے سزا کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ڈویژن بنچ کی سماعت کے بعد تک ملتوی کر دی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی تو اس موقع پر سابق جوائنٹ سیکرٹری حج آفتاب اسلام کے وکیل قاضی مصباح الحسن عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ سابق جوائنٹ سیکرٹری حج آفتاب الاسلام صرف دو مہینے کی قلیل مدت تک اس عہدے پر فائز رہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ ماتحت عدالت اور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے ہمارا موقف ہی نہیں سنا۔ عدالت کو بتایا کہ اسی طرح کا مقدمہ ڈویژن بنچ میں بھی زیر سماعت ہے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت ڈویژن بنچ کی سماعت کے بعد تک ملتوی۔

متعلقہ عنوان :