آسٹریلیا نے مکمل فنڈڈ ماسٹرز پروگرام کے لیے درخواستیں لینے کا آغاز کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 14:30

آسٹریلیا نے مکمل فنڈڈ ماسٹرز پروگرام کے لیے درخواستیں لینے کا آغاز ..
سڈنی (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : آسٹریلیا نے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے طلبا کے لیے مکمل طور پر فنڈڈ ماسٹرز پروگرام کے لیے درخواستیں لینے کا آغاز کر دیا۔ ان پروگرامز میں مالی تعاون آسٹریلیا کی حکومت کی جانب سے فراہم کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں تعلیم ، تحقیق سمیت فیلو شپ کے مواقع مہیا ہونے کے ساتھ ساتھ اسکالرشپ بھی دی جائے گی۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو بین الاقوامی ترقیاتی امداد خصوصا اقتصادی ترقی کے فروغ، غربت میں کمی، خواتین کی ایمپاورمنٹ، گڈ گورننس اور ملکی استحکام میں مدد کی ہے۔ اسکالر شپ پروگرام میں پاکستانی طلبا آسٹریلیا میں ماسٹرز پروگرام میں اپلائی کر سکیں گے۔ اس پروگرام کے فوائد میں مکمل ٹیوشن فیس، ریٹرن ہوائی سفر،اسٹیبلمشنٹ الاؤنس، ہیلتھ انشورنس اور رہن سہن کے اخراجات میں مالی تعاون شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اس پروگرام کے لیے پبلک پالیسی پریکٹشنر، پبلک پالیسی ریفارمز اینڈ لیڈرز، سول سوسائٹی اینڈ ڈیولپمنٹ پریکٹشنرز، پرائیویٹ سیکٹر ریفارمز اور غریب عوام کے پروموٹرز میں فٹ آنے والے اُمیدوار اپلائی کر سکتے ہیں۔ اس پروگرام کے لیے اہل تصور کیے جانے والے طلبا کے لیے لازم ہے کہ وہ پاکستانی شہری ہو، اس کے پاس پاکستانی شہریت ہو، کم ازکم 16 سالہ تعلیمی کیرئیر ہو، عمر 45 سال سے زائد نہ ہو، کم ازکم متعلقہ شعبے میں 5 سال کا تجربہ ہو اور مزید برآں امور خارجہ یا دفاع سیکٹر (Subclass 500) ویزا کے انعقاد کے لئے آسٹریلیا کی حکومت کی تمام ضروریات کو پورا کرنے کے قابل ہو۔

اپلائی کرنے کے لیے اُمیدوار یہاں کلک کر کے آن لائن درخواست بھیج سکتے ہیں۔اُمیدواروں کو چاہئیے کہ وہ آسٹریلیا میں اسکالر شپ کے لیے اپلائی کرنے سے پہلے اس ہینڈ بُک کو بھی بغور پڑھ لیں۔ آسٹریلیا میں اسکالر شپ کے لیے اپلائی کرنے والے امیدواران مزید معلومات کے لئے یہاں وزٹ کریں۔

متعلقہ عنوان :