اسلام آباد ہائیکورٹ نے باجوڑ کی نجی کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری سیفرون کو طلب کر لیا

بدھ 22 فروری 2017 14:20

اسلام آباد ہائیکورٹ نے باجوڑ کی نجی کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت سیفران کی جانب سے باجوڑ کی نجی کمپنی کے کان کنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سیکرٹری سیفرون کو کل جمعرات کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے ۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی تو اس موقع پر نجی کان کن کمپنی کی جانب سے بیرسٹر مسرور شاہ عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر فاضل جسٹس نے جوائنٹ سیکرٹری سیفرون سے استفسار کیا کہ وزارت سیفرون کس قانون کے تحت کان کنی کے لائسنس جاری اور منسوخ کر رہا ہے، فاٹا ڈویلپمینٹ اتھارٹی نے لائسنس جاری کیا، سیفرون نے کیسے منسوخ کیا تو جوائنٹ سیکرٹری نے عدالت کو بتایا کہ فاٹا کے حوالے سے تمام امور وزارت سیفرون دیکھتی ہے۔عدالت نے وزارت سیفرون کے سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :