Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل تک ملتوی کر دی

بدھ 22 فروری 2017 14:20

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس محمد انور خان کاسی نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر درخواست گزار کی جانب سے ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ قانون کے مطابق جو آئینی مسئلہ پرلارجر بنچ تشکیل دیا جاتا ہے۔

سماعت کے موقع پر اٹارنی جنرل کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمان نیازی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ ان کے خیال میں لارجر بنچ کی ضرورت نہیں ہے ، ایک دن کا وقت دیں عدالت کی معاونت کرنے کو تیار ہیں۔ عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کل جمعرات تک ملتوی کر دی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات