عائشہ ممتاز کو ڈپٹی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن تعینات کردیا گیا

پنجاب حکومت نے مزید چار افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 22 فروری 2017 14:16

عائشہ ممتاز کو ڈپٹی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن تعینات کردیا گیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء)حکومت پنجاب نے فوڈ اتھارٹی کی سابق ڈائریکٹر آپریشنز عائشہ ممتاز کو ڈپٹی سیکرٹری ہائیرایجوکیشن تعینات کردیاجبکہ مزید چار افسران کے تقرروتبادلوں کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے ۔

(جاری ہے)

خبررساں ایجنسی صباح نیوز کے مطابق سلمان سلمان کو ڈپٹی سیکریٹری خزانہ،عبدالغفور کو ایڈیشنل ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ، شاہد حسین کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کا اضافی چارج دیدیاگیاجبکہ عزیزالرحمان کو ڈیزاسٹرمنیجمنٹ کا چارج دیاگیاجبکہ عائشہ ممتاز کو ڈپٹی سیکریٹری ہائی ایجوکیشن تعینات کیا جارہاہے۔

یادرہے کہ اس سے قبل عائشہ ممتاز کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل تعینات کیاگیا تھا اور غیرمعیاری کھانے و صفائی ستھرائی کا خیال نہ رکھنے والے ہوٹلوں و فیکٹریوں کیخلاف کارروائیاں کرکے عوام میں مقبول ہوئیں لیکن بعدازاں انہیں گھر بٹھا دیاگیاتھا۔