فیکٹری میں آگ لگنے ،سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت دو افراد جاں بحق

سلنڈر دھماکے سے کمسن بچی کی ہلاکت کیخلاف ورثاء اور اہل علاقہ کا جی ٹی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج ،نعرے بازی

بدھ 22 فروری 2017 14:16

فیکٹری میں آگ لگنے ،سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت دو افراد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) مانگا منڈی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے اور بیگم پورہ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے، سلنڈر دھماکے سے کمسن بچی کی ہلاکت کے بعد ورثاء اور اہل علاقہ نے جی ٹی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے قریب فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی۔

آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت سلمان کے نام ہوئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا گیاتاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ اسی فیکٹری میں اس سے قبل بھی آگ لگنے کے تین واقعات ہو چکے ہیں۔بیگم پورہ کے علاقہ گجرپورہ میں واقع ایک گھر میں سلنڈر میں دھماکے کے نتیجے میں کمسن بچی علیشہ شدید زخمی ہو کر جان کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

بچی کے ورثاء اور اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بچی کی میت اٹھا کر جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا اور شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے کہا کہ 8ماہ سے گیس نہیں آرہی جس کی وجہ سے سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں ، ہر ماہ ہزاروں روپے کے بل تو آجاتے ہیں لیکن گیس نہیں آتی ۔ اس سے قبل بھی سلنڈر دھماکے کے متعدد واقعات ہو چکے ہیں لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا ۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :