مودی انتظامیہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے ،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان پر نفسیاتی جنگ مسلط کر نے کوشش کی جارہی ہے ، سینیٹر عبدالقیوم

پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے ،بیرونی سرمایہ کار یہاں آ کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں جو بھارت کو برداشت نہیں ہورہی، انٹرویو

بدھ 22 فروری 2017 14:16

مودی انتظامیہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے ،سوچے سمجھے منصوبے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مودی انتظامیہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے ،سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان پر نفسیاتی جنگ مسلط کر نے کوشش کی جارہی ہے ،پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے ،بیرونی سرمایہ کار یہاں آ کر سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور یہ بات بھارت کو برداشت نہیں ہورہی۔

ایک انٹرویو میں سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستانی باہمت اور زندہ قوم ہے اور دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں پاکستانی قوم نے دنیا میں سب سے زیادہ جانیں قربان کی ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان پر نفسیاتی جنگ مسلط کر نے کوشش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں دہشتگردی کا ایک واقعہ ہوتا ہے تو اس کا اسٹاک ایکسچینج بیٹھ جاتا ہے ، معیشت تباہ ہو جاتی ہے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے کاروبار چل رہا ہے، اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں عروج دیکھا جا رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور یہ بات بھارت سے برداشت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

مودی اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے افغانستان کی سر زمین استعمال کر کے یہاں دہشتگردی کر رہے ہیں۔ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ہم کسی قیمت پر انہیں ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہو اور دنیا میں جہاں بھی جارحیت ہوتی ہے اس کی مذمت اور علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔