الزام تراشی کی سیاست سے نقصان کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا،عمران وکیل

بدھ 22 فروری 2017 14:08

الزام تراشی کی سیاست سے نقصان کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا،عمران وکیل
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) گلگت بلتستان کے وزیرجنگلات عمران وکیل نے کہاہے کہ مخالفین نان ایشوزپرسیاست نہ کریں کیونکہ اس سے خطے کے عوام کے لئے نقصان کے سوا کچھ حاصل نہ ہوگا،حکومت گلگت بلتستان کوترقی یافتہ دیکھنے چاہتی ہے اوراس مقصد کی تکمیل کے لئے وزیراعلیٰ اورتمام کابینہ مخلصانہ اقدامات کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر کی جانب سے الزام تراشی سے ترقی کاپہیہ نہیں رک سکتااورترقیاتی منصوبوںکے معیارپرکوئی سودابازی نہیں کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ افواہوں سے اجتناب کیاجائے اوراگرکسی کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت ہوتوسامنے لاکردودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائے ۔

متعلقہ عنوان :