صحافی کا موبائل چھینے جانے کا واقعہ ،مریم اورنگزیب نے دفتر میں بیٹھ کر مسئلہ حل کروانے کی پیشکش کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 13:44

اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : سپریم کورٹ کے باہر صحافی کا موبائل چھینے جانے پر صحافی برادری سراپا احتجاج ہے ۔ تفصیلات کے مطابق صحافیوں نے ن لیگی رہنماؤں کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میری تجویز سن لیں تو آپ کا اور ہمارا دونوں کا بھلا ہو جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے صحافیوں کو دفتر میں بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی پیشکش کر دی۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہا جو کچھ بھی ہوا اس کا حل احتجاج نہیں ہے۔ معاملے کو سیاسی نہ بنایا جائے۔ میں اپنے دفتر میں انوشے رحمان کو بلا لیتی ہوں اور آپ بھی آ جائیں۔ اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے تو میں اس کے ساتھ کھڑی ہوں۔ خیال رہے کہ سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں اور سعد رفیق میں گذشتہ آدھے گھنٹے سے تکرار جاری ہے۔ احتجاج میں شریک صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر اعظم گل کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی۔ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں اس احتجاج کو سازش جبکہ احتجاج کرنے والے صحافی کو پی ٹی آئی کا کارکن قرار دے دیا۔

متعلقہ عنوان :