حکومت میرٹ ،گڈگورننس اور مسئلہ کشمیر کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی‘وزیر جنگلات

وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور سی پیک سے آزاد خطے میں تعمیر وتر قی کی نئی راہیں کھلیں گئی‘سردار میر اکبر خان

بدھ 22 فروری 2017 13:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) آزادکشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت میرٹ ،گڈگورننس اور مسئلہ کشمیر کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گی ۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے ویژن اور سی پیک سے آزاد خطے میں تعمیر وتر قی کی نئی راہیں کھلیں گئی۔مضبوط و مستحکم پاکستان ہی آزادکشمیر کی تعمیر ترقی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے ۔

دہشت گرد پاکستانی قوم کے حوصلوںکو متزلزل نہیں کر سکتے۔ چارسدہ میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں ۔ پاکستان اور بھارت د و اٹیمی قوتیں ہیں اور مسئلہ کشمیر حل کیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ناممکن ہے ۔ بھارتی ریاستی دہشت گردی نے جنوبی ایشیاء کے امن کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

ر مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی میں مظلوم کشمیر ی تنہانہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی وکشمیر ی قوم ان کے ساتھ ہے ۔

بھارت ظلم و جبر سے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کر سکتا جدوجہدآزادی جاری رہے گی ۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں نے وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا ہے اور گزشتہ10 ماہ کرفیو کے دوران 300سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو شہید اور ہزاروں نوجوانوں کو پیلٹ گنوں زخمی کیاگیا اور کشمیر ی قیادت کو نظربند کرکے تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ نام نہاد بھارتی جمہوریت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں اور پوری دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے ۔

مسئلہ کشمیر پر اقوام عالم کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نام نہادجہمیوریت کا لبادہ اوڑھ کر عالمی اداورں کو بیوقوف نہیں بنا سکتااب پوری دنیا پریہ واضح ہو چکا ہے کہ بھارت نے کشمیر پر جبری تسلط کے ذریعہ سے 8لاکھ سے زائد افواج کشمیر میں مظلوم کشمیری پر مسلط کر رکھی ہے اور مسلسل کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے ۔

اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنیا کا حق کشمیریوں کو دے رکھا ہے کشمیریوں کی شمولیت کے بغیر مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوسکتا ۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ اور حل طلب ہے ۔ دنیا نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے جو فیصلہ کیا ہے اس پر عملدرآمد کو یقنی بنا کر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق ،حق خوداردیت دلوایا جائے ۔

بھارت کا کشمیر پر موقف بہت کمزور ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کا موقف درست ہے ۔ بھارت نے وادی میں جبر وظلم کا بازار گرم کررکھا ہے ۔ عالمی طاقتیں بھارت میں کشمیریو ں پر ظلم وستم بند کروانے میں اپنا کردار اداکریں ۔ بھارتی فوج تحریک آزادی کشمیر سے دنیا کی توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پرفائرنگ کرکے سیز فائر کی خلاف ورزی کررہی ہے ۔

بھارت کا یہ ظلم وستم کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے روک نہیں سکتا ۔ کشمیریوں کو آئے روز قربانیاں دے کر آزادی کی تحریک کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر یوں کی اس عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں جو بھارتی مظالم برداشت کرکے بھی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو فوجی چھائونی میں تبدیل کررکھا ہے اور نہتے مسلمانوں کی نسل کشی اور بھارتی فوج کی درندگی نے پوری دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں آج پوری دنیا میں بسنے والے کشمیر ی بھارتی جارحیت کے خلاف آواز بلند کررہے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا منشور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطحپر اجاگر کرنا ہے اور مظلو م کشمیر یوں کے ساتھ شانہ بشانہ رہے کر ان کو آزادی کی نعمت سے مالا مال کروانے میں ان کا ساتھ دینا ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر کی عوام کے دل مقبوضہ کشمیر کی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ان کی بھارت سے مکمل آزادی تک ان کے شانہ بشانہ جد وجہد جاری رکھیں گے ۔