لاہور‘فیکٹری میں آگ لگنے ،سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق

بدھ 22 فروری 2017 13:47

لاہور‘فیکٹری میں آگ لگنے ،سلنڈر دھماکے سے دو افراد جاں بحق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) مانگا منڈی کے قریب فیکٹری میں آگ لگنے اور بیگم پورہ میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کے قریب فیکٹری میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی۔آگ لگنے سے ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت سلمان کے نام ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا گیاتاہم آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ اسی فیکٹری میں اس سے قبل بھی آگ لگنے کے تین واقعات ہو چکے ہیں۔بیگم پورہ کے علاقہ محمود آباد قبرستان میں سلنڈر میں دھماکے سے ایک شخص شدید زخمی ہو کر جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :