اینٹی کرپشن کا چھاپہ ،سروسز ہسپتال میں ایمر جنسی سمیت تمام شعبوں میں مکمل ہڑتال جاری ،دیگر ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز 12بجے کے بعد کھول دئیے گئے

ملزمان کی گرفتاری تک سروسز میں مکمل ہڑتال رہے گی،اڑتالیس گھنٹے کا وقت ہے تمام ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز دوبارہ بند کر دینگے‘ ینگ ڈاکٹرز مسلسل دوسرے روز بھی ہزاروں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات میسرنہ آ سکیں ، شیڈول آپریشن بھی نہ ہو سکے

بدھ 22 فروری 2017 13:47

اینٹی کرپشن کا چھاپہ ،سروسز ہسپتال میں ایمر جنسی سمیت تمام شعبوں میں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) اینٹی کرپشن کے چھاپے کے معاملے پر ینگ ڈاکٹرز نے گزشتہ روز بھی سروسز ہسپتال میں ایمر جنسی سمیت تمام شعبوں میں مکمل ہڑتال جاری رکھی ، سرکاری ہسپتالوں میں آئوٹ ڈورز 12بجے کے بعد کھول دئیے گئے تاہم مریضوں کی ایک بڑی تعداد وارڈزکھولنے کے اعلان سے قبل ہی گھروں کو واپس لوٹ گئی۔ گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز کے عہدیدار حسیب اسلم نے دیگر کے ہمراہ سروسز ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن کی ایف آئی آر میں ڈاکٹر عاطف چوہدری یا میرا نام شامل نہیں جن لوگوں کے نام شامل ہیں ان میں سے کئی یہاں سے جا چکے ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری درخواست پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں اس کیلئے اوپر سے حکم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہیں مریضوں کے حقوق کیلئے جدوجہد سے روکنے کے لئے کے لئے اس طرح کا اقدام کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک واقعہ کے ملزمان گرفتار نہیں ہوتے سروسز ہسپتال میں ایمر جنسی سمیت تمام شعبوں میں مکمل ہڑتال رہے گی ۔

سروسز کے علاوہ تمام سرکاری ہسپتالوں کے آئوٹ ڈورز میں علاج معالجے کی سہولیات بحال کر رہے ہیں لیکن اگر اڑتالیس گھنٹے میں ذمہ داران گرفتار نہ ہوئے سرکاری ہسپتالوں کے او پی ڈیز دوبارہ بند کر دئیے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور محکمہ صحت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں۔ مفت ادویات کی فراہمی کے دعوے کھوکھلے ہیں اور ہم مریض کے ساتھ ڈاکٹروں کے حقوق کی جنگ جاری رکھیں گے۔

علاوہ ازیں ینگ ڈاکٹرز کی طرف سے 12بجے کے بعد تمام سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کے اعلان کے بعد مکمل بحالی میں ایک بج گئے جس کے باعث صبح سویرے علاج معالجے کیلئے آنے والوں کی ایک بڑی تعداد بغیر علاج معالجے کی سہولیات کے گھروں کو واپس چلی گئی ۔دوسرے روز بھی شیڈول آپریشن نہ ہونے سے مریضوں اور ان کے رشتہ داروں کو شدید اذیت کا سامنارہا ۔

متعلقہ عنوان :