کفن پو ش پورہ جیسے واقعات کی جنگی جرائم کے زمرے میں تحقیقات کرائی جائے ، سید علی گیلانی

بدھ 22 فروری 2017 13:47

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس گروپ کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کفن پوشد پورہ سانحہ کے چھبیس سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ یہ واقعہ بھارت کی ریاستی دہشتگردی اور فاشزم کا ایک زندہ ثبوت ہے اور اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ جموں وکشمیر پر قابض افواج کتنے سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اپیل کی ہے کہ وہ کفن پوش پورہ اور اس نوعیت کے دوسرے واقعات کی وار کرائم ٹربیونل کے ذریعے تحقیقات کرائیں جس طرح اس عالمی ادارے نے بوسنیا میں کرائی تھی اور جنگی جرائم میں ملوث لوگوں کو عدالت انصاف تک لایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اس بات پر افسوس ہے کہ کفن پوش پورہ میں جو انسانیت سوز اور شرمناک واقعات 1999ء میں پیش آیا تھا اس کے حوالے سے 2.6 سال گزرنے کے بعد بھی کوئی مقدمہ درج نہیںکرایا گیا ہے اور نہ کسی ملوث فوجی افسر یا اہلکار کو حراست میںلیا گیا ہے بلکہ اس واقعہ کو جان بوجھ کر دبانے کی کوشش کی گئی ہے اور اس کیلئے نہ صرف بھارتی مسلح افواج ذمہ دار ہیں بلکہ ریاستی حکومت کا بھی اس سلسلے میںایک مجرمانہ کردار رہا ہے اور انہوں نے آج تک کوئی کیس درج کرانے کی کوئی سنجیدہ کوشش ہی نہیں کی ہے

متعلقہ عنوان :