وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی

بدھ 22 فروری 2017 13:46

وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی جس کے تحت رینجرز کو پنجاب میں 60روز کیلئے اختیارات دیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے صوبہ پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور کر لی ہے جس کے تحت رینجرز کو پنجاب میں60روز کیلئے مکمل اختیارات ہونگے تاہم رینجرز ہوم ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کریگی اور رینجرز کو پنجاب میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر ہی کارروائی کی اجازت ہو گی جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار بھی دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :