کراچی ، ملیرپولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے خودکش بمبارسمیت 8دہشت گرد

تخریب کاری کامنصوبہ ناکام ، جدیداسلحہ ،لیپ ٹاپ اوربارودی سامان برآمد،ہلاک ہونے والوںمیںکالعدم تحریک طالبان ٹانک کاامیربھی شامل ، دہشت گردپولیس مقابلوں،ٹارگٹ کلنگ اغواء برائے تاوان سیکیورٹی اداروںپرحملوںسمیت متعددسنگین وارداتوںمیں مطلوب تھے

بدھ 22 فروری 2017 13:46

کراچی ، ملیرپولیس کی بڑی کارروائی، کالعدم تنظیم کے خودکش بمبارسمیت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) کراچی میں ملیرپولیس نے بڑی کارروائی کرکے شرمیںتخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیا۔مقابلے میں کالعدم تنظیم کے خودکش بمبارسمیت 8دہشت گردمارے گئے ۔مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والوںمیںکالعدم تحریک طالبان ٹانک کاامیربھی شامل ہے ۔دہشت گردوںکے قبضے سے جدیداسلحہ ،لیپ ٹاپ اوربارودی سامان برآمدہواہے۔

مقابلے میںمارے جانے والے دہشت گردپولیس مقابلوں،ٹارگٹ کلنگ اغواء برائے تاوان سیکیورٹی اداروںپرحملوںسمیت متعددسنگین وارداتوںمیں مطلوب تھے،دہشت گردکراچی میں روپوش ہوکربڑی تخرب کاری کامنصوبہ بنارہے تھے ،جس کوپولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیاہے۔دہشت گردوںنے ملیرکورٹ اورایئرپورٹ کے قریب پرنٹنگ پریس سمیت دیگرکسی بھی حساس جگہ کوٹارگٹ بناناتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح ملیرسٹی تھانے کی حدودملیربکراپیڑی میں پولیس کی بھاری نفری نے دہشت گردوںکی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے کوسیل کردیا،وہاںموجوددہشت گردوںنے پولیس پراندھادھندفائرنگ کردی ،پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی ،دونوںاطراف میں فائرنگ کاسلسلہ تقریباآدھے گھنٹے تک جاری رہاجس سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیااورعلاقہ مکین گھروںمیں محصورہورکررہ گئے ۔

دونوںاطراف میں فائرنگ کے نتیجے میں8دہشت گردمارے گئے جن کے قبضے سے لیپ ٹاپ بم،جدیداسلحہ ،بارودی مواداوربم بنانے کاسامان برآمدہواہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہداکھٹے کرنے کیلئے نعشوںکوضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیاہے۔پولیس نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس کوخفیہ اطلاع ملی تھی کہ ملیرکے علاقے میں دہشت گردموجود ہیںجس پرپولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ ٹارگیٹڈ آپریشن کیااورمقابلے میں8دہشت گردمارے گئے جن میںسی2دہشت گردوںکی شناخت گل زمان اورتاج عرف لالہ کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے مزیدبتایاکہ مارے جانے والے دہشت گردوںکاتعلق کالعدم جماعت تحریک طالبان سے بتایاجاتاہے اوردہشت گردگل زمان ٹانک شہرکاامیربتایاجاتا ہے ،پولیس نے مزیدکہاہے کہ کالعدم تنظیم کے امیرگل زمان کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیاگیا۔

مقابلے میں ہلاک 2دہشت گردوںکی شناخت ہوگئی ہے ۔ایک دہشت گردکی شناخت تاج محمدعرف لالہ کے نام سے ہوئی ہے ہلاک دہشت گردگل زمان دہشت گردی کے وقعات میں ملوث تھا۔مارے جانے والوںمیںایک 16سالہ خودکش بمباربھی شامل ہے ۔ہلاک دہشت گردوںسے ایک لیپ ٹاپ ،بم اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمدہواہے ۔انہوںنے کہا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گردوںکاتعلق ٹی ٹی پی سے ہے ۔

دہشت گردکارروائیاںکرکے بلوچستان کے علاقے وڈھ اورساکران چلے جاتے ہیں۔وڈھ اورساکران میں کافی تعدادمیں دہشت گردجومودہیں۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردوںکوکسی صورت کامیاب نہیںہونے دیںگے۔کراچی کی کچی آبادیوںمیں دہشت گردوںنے اپنانیٹ ورک قائم کررکھاہے جس کوختم کرنے کرکے دم لیںگے،انہوںنے بتایاکہ دہشت گردامیرگل زمان جوکہ سیکیورٹی اداروںکوقتل ،اقدام قتل،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان،سیکیورٹی اداروںپرحملوںسمیت متعددسنگین وارداتوںمیں مطلوب تھاجبکہ ملزمان تاج عرف لالہ بھی پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروںکومتعدسنگین وارداتوںمیں مطلوب تھا۔