انوشہ رحمان احاطہ عدالت سے مریم نواز کو میسج کرتی ہیں۔ صحافی کا الزام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 13:31

انوشہ رحمان احاطہ عدالت سے مریم نواز کو میسج کرتی ہیں۔ صحافی کا الزام
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : سپریم کورٹ کے احاطے میں وفاقی وزیر انوشے رحمان نے صحافی سے موبائل چھین لیا جس پر صحافی نے الزام عائد کیا کہ انوشے رحمان احاطہ عدالت میں بیٹھ کر موبائل فون استعمال کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

سعد رفیق نے موقف اختیار کیا کہ صحافی کا موبائل فون اس لیے چھینا گیا کیونکہ وہ احاطہ عدالت میں ویڈیو بنا رکھا تھا جبکہ عدالت میں موبائل فون ل جانے کی اجازت نہیں ہوتی جس پر صحافی اعظم گل کا کہنا تھا کہ انوشے رحمان احاطہ عدالت سے مریم نواز کو مسیج کرتی ہیں۔

انوشے رحمان قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر کہہ دیں کہ وہ احاطہ عدالت میں موبائل کا استعمال نہیں کرتیں۔ صحافی کے موبائل چھینے جانے پر سپریم کورٹ کے باہر موجود صحافیوں نے احتجاج شروع کر دیا اور مطالبہ کیاکہ صحافی اعظم گل کو انوشے رحمان کی جانب سے جیل بھجوانے کی دھمکیوں کی وضاحت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :