سپریم کورٹ کے باہر انوشہ رحمان نے صحافی کا موبائل فون چھین لیا

انوشہ رحمان نے 14 سال جیل بھجوانے کی دھمکی دی ، صحافی کا الزام

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 13:17

سپریم کورٹ کے باہر انوشہ رحمان نے صحافی کا موبائل فون چھین لیا
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ انوشے رحمان نے اس کا موبائل فون چھینا اور 14 سال کے لیے جیل بھجوانے کی مبینہ دھمکی بھی دی ۔ تفصیلات کے مطابق صحافی اعظم گل نے بتایا کہ سپریم کورٹ سے باہر آتے ہوئے سعد رفیق اور انوشے رحمان سرگوشیاں کر رہے تھے کہ میں نے ویڈیو بنا لی جس پر انوشے رحمان نے میرا موبائل چھینا اور مجھے جیل بھجوانے کی دھمکی بھی دی۔

(جاری ہے)

صحافی اعظم گل سے موبائل چھینے جانے پر سپریم کورٹ کے باہر صحافی برادری نے احتجاج کی کال دے دی ۔ صحافیوں کا کہنا ہے کہ ججز کا غصہ ہم پر نکالا جا رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دھمکیوں کا جواب دیا جائے۔ دوسری جانب سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ صحافی سپریم کورٹ کی راہداری میں ویڈیو بنا رہا تھا ، سپریم کورٹ میں موبائل لے جانا ممنوع ہے۔ انوشے رحمان نے بھی موبائل اس لیے چھینا کہ عدالت میں موبائل نہیں لے جایا جا سکتا۔