Live Updates

عمران خان الیکشن کمیشن میں منی ٹریل اور فارن فنڈنگ کے ثبوت جمع کرانے کو تیار نہیں، پی ٹی آئی اپنے بنائے گئے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا میں 120 دن کے دوران احتساب کر کے دکھائے

چیئر مین نیب کو تبدیل کرنے کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے نہ یہ ادارہ حکومت کے اشاروں پر کام کر رہا ہے مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 22 فروری 2017 13:39

عمران خان الیکشن کمیشن میں منی ٹریل اور فارن فنڈنگ کے ثبوت جمع کرانے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پاکستان کی تاریخ کے وہ دو سیاستدان ہیں جنہوں نے کرپشن کا اعتراف کیا ہے، عمران خان خیبر پختونخوا میں 120 دن کے دوران احتساب کر کے دکھائیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف کا نام پاناما پیپر میں نہیں ہے ، ہم سر جھکاکر عدالت میں احتساب کے لئے پیش ہو گئے ہیں۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ رہنما نیب کی کارروائی کے خلاف بڑھ بڑھ کر بیان دے رہے ہیں جنھوں نے کبھی اپنے گریبان میں جھانک کر نہیں دیکھا۔ نیب کے چئیر مین کو تبدیل کرنے کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے نہ نیب حکومت کے اشاروں پر کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نیب کے چئیرمین کو تبدیل کرنے اور برطرف کرنے کا اختیار نیشنل ججز کمیشن کے پاس ہے، دانیال عزیز نے کہا کہ نیب آزاد ادارہ ہے اور اپنے انداز سے کام کر رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں پٹیشن سے قبل گرزشتہ برس ستمبر میں لاہور ہائی کورٹ میں پاناما پیرز پر سماعت کا آغاز کر دیا گیا تھا اور اس میں تمام ادارے پیش ہو رہے ہیں اور اس وقت عمران خان نے قوم کو ورغلانا، دھرنے ،جلسے جلوس کرنا، جلاو گھیرائو اور لاک ڈائون کی کوششیں شروع کر دی تھیں تاہم اس وقت کے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ کمیشن قائم کیا جائے تو اس وقت عمران خان نے کہا کہ نہیں کیونکہ وہ سیاست میں پچھلے دروازے سے آنا چاہتے تھے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ عمران خان خیبر پختونخوا میں احتساب کے لئے جنرل(ر) حامد کو احتساب ادارے کا سربراہ مقرر کیا گیا ، جب پی ٹی آئی کے لیڈران کے نام آئے تو جنرل حامد کو عہدے سے ہٹا دیا کر احتساب قانون میں تر میم کر دی گئی۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پاکستان کی تاریخ کے وہ دو سیاستدان ہیں جنھوں نے کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن میں منی ٹریل اور فارن فنڈنگ کے ثبوت جمع کرانے کو تیار نہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے بنائے گئے قانون کے مطابق خیبر پختونخوا میں 120 دنوں کے درمیان احتساب کر کے دکھائیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ خود احتساب سے چھپنے والے وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حساب لے رہے ہیں جبکہ وزیراعظم کا نام پاناما پیپرز میں شامل نہیں ،ہم سر جھکاکر عدالت میں احتساب کے لئے پیش ہو گئے ہیں۔ انھوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب سیاست میں پچھلے دروازے سے داخل ہونے کے راستے ختم ہو گئے ہیں۔ہم عدالتی فیصلے کا انتظار کریں گے ، انشاء اللہ سرخرو ہوں گے اور عمران خان کو پکڑ پکڑ کر سامنے لائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات