Live Updates

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 13:08

پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ ذرائع
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : پاکستان تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں حالیہ دہشتگردی کی لہر کے پیش نظر پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو ہدایت کی ہے کہ وہ پبلک میں کھڑے ہو کر میڈیا سے گفتگو نہ کریں اور جتنا ہو سکے عوام سے اپنا انٹریکشن کم رکھیں۔

عمران خان آج بھی بنی گالہ میں سکیورٹی حصار میں پریس کانفرنس کریں گے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھی عمران خان نے بنی گالہ میں ہی پریس کانفرنس کی تھی ۔ مزید برآں عمران خان نے سپریم کورٹ جانے کے لیے اپنا راستہ بھی تبدیل کر لیا ہے۔اس سے قبل عمران خان مرکزی گیٹ سے سپریم کورٹ میں داخل ہوتے تھے جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود ہوتی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات