ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

بدھ 22 فروری 2017 12:53

ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے لیئے درخواست دائر کر دی گئی ‘یہ درخواست ایک مقامی شہری ایم ایچ مجاہد نے اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی ہے ‘ درخواست میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کی آبادی ساڑھے چھ کروڑ ہے اور وہاں پر اس وقت 108 ججز کام کر رہے ہیں ،پنجاب کی آبادی 10 کروڑ کے قریب ہے اس لئے لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 150 ہونی چا یئے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ عدالت عالیہ میں ججز کی تعداد بڑھانے کیلئے حکم صادر کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :