لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کے خلاف درخواست بارے مزید دلائل پیش کرنے کی ہدایت

بدھ 22 فروری 2017 12:53

لاہور ہائیکورٹ ، پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کے خلاف درخواست ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تعیناتی کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں مزید دلائل پیش کرنے کی ہدایت کر دی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے مقامی شہری محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی جس میں پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کو چیلنج کیا گیا. درخواست میں دعوی کیا گیا کہ پنجاب میں پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرریاں آئین کے مطابق نہیں ہیں. اس لیے ان تقرریوں کو کالعدم قرار دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے مزیددلائل پیش کرے۔ عدالت نے کیس کی کارروائی 27 مارچ تک ملتوی کر دی ۔