لاہور ہائی کورٹ، جسٹس عائشہ اے ملک نے سول جج کو او ایس ڈی بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی

بدھ 22 فروری 2017 12:52

لاہور ہائی کورٹ، جسٹس عائشہ اے ملک نے سول جج کو او ایس ڈی بنانے کیخلاف ..
لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے اچھی کارکردگی کے باوجود سول جج کو او ایس ڈی بنانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذوری ظاہر کر دی اور درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی۔جسٹس عائشہ اے ملک نے سول جج شہزاد اسلم کی درخواست پر سماعت کی ،جس میں درخواست گزار سول جج نے او ایس ڈی بنانے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا ۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل ٹیپو سلمان مخدوم نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار سول جج کی 14 برس کی سروس ریکارڈ بہترین ہے لیکن اس کے باوجود اس کو ترقی دینے کے بجائے اس کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ د رخواست گزار سول جج کے خلاف انتظامی نوعیت کی کارروائی کو غیر قانونی قرار دیا جائی. جسٹس عائشہ اے ملک نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی پروموشن کمیٹی کی رکن ہونے کی وجہ درخواست پر سماعت معذوری ظاہر کی اور درخواست چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے سفارش کی کہ اسے سماعت کیلئے کسی بنچ کے روبرو پیش کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :