شامی شہر الباب میں ترک فورسزکی کارروائی،داعش کے 44جنگجوہلاک

کارروائیوں کے دوران ایک تٴْرک فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے،ترک فوج کا بیان

بدھ 22 فروری 2017 12:43

شامی شہر الباب میں ترک فورسزکی کارروائی،داعش کے 44جنگجوہلاک
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) شام کے شہر الباب میں ترک فورسزکی کارروائیوں کے دوران داعش کے 44جنگجوہلاک ہوگئے جبکہ اس کارروائی میں ترکی کا ایک فوجی بھی ماراگیا جبکہ دیگر دوزخمی ہوئے،غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق گزشتہ روز ایک بیان میں ترکی کی فوج نے کہاکہ شامی شہر الباب کے اطراف میں ترک حمایت سے ہونے والے آپریشن اور امریکی سربراہی میں قائم اتحاد کی طرف سے فضائی حملوں کے دوران دہشت گرد گروپ داعش کے 44 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ان کارروائیوں کے دوران ایک تٴْرک فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے۔ ترکی نے اپنی سرحد سے قریب 30 کلومیٹر دور شامی شہر الباب میں گزشتہ برس اگست سے شامی باغیوں کی مدد سے ایک فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس آپریشن کا مقصد داعش کو اس شہر سے نکالنے کے علاوہ کٴْرد ملیشیا کے خلاف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :