کہروڑ پکا: وحشی عورت نی2بچیوں کو ذبح کردیا، ایک جاں بحق ،دوسری زخمی

بدھ 22 فروری 2017 12:40

کہروڑ پکا: وحشی عورت نی2بچیوں کو ذبح کردیا، ایک جاں بحق ،دوسری زخمی
کہروڑپکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) کہروڑپکا میں دو معصوم بہنوں کو ذبح کر کے کھیتو ں میں پھینک دیا گیا ایک جاں بحق جبکہ دوسری کو تشویشناک حالت میں بہاولپور ریفر کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ملتانی والا شریف گارڈن کے عقب میں موجود کھیتوں میں دو بچیوں 5سالہ سونیا اور 8سالہ علیشا کو تیز دھار آلے سے گلے کاٹ کر پھینک دیا گیا۔

(جاری ہے)

زخمی بچی نے بتایا کہ ہمیں کنول نامی عورت گھرسے بہانے سے لے کر آئی تھی اوریہاں لاکر ہمارے گلوں پر چھری پھیر دی اورپھینک کر بھاگ گئی۔مجھے نا معلوم لوگوں نے پولیس کی مدد سے ہسپتال پہنچایا۔ ڈی پی او لودھراں کے مطابق پولیس نے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔خاندانی ذرائع کے مطابق کنول نامی عورت نے پہلے بھی ان بچیوں کو مارنے کی کوشش کی تھی اوربعد ازاں معافی تلافی پر والدین نے جان بخشی کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :