وزارت پانی و بجلی کا 1.5ارب ڈالرز کا ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن منصوبہ کرپشن سکینڈل کی زد میں آگیا

چینی کمپنی کو بغیر سی او ڈی لاکھوں ڈالرز ادائیگی کی منظوری دے دی گئی ، رپورٹس

بدھ 22 فروری 2017 12:40

وزارت پانی و بجلی کا 1.5ارب ڈالرز کا ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائن منصوبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) وزارت پانی و بجلی کا 1.5ارب ڈالرز کا ہائی وولٹیج ڈی سی مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ ایک بڑا کرپشن سکینڈل بننے جارہا ہے کیونکہ پی پی آئی بی بورڈز نے ایک چینی کمپنی کو بغیر سی او ڈی لاکھوں ڈالرز ادائیگی کی ا جازت دے دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی دو ایسے ادارے ہیں جو اس پروجیکٹ کے حوالے سے شدید اختلافات رکھتے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مٹیاری لاہور ٹرانسمیشن لائن کو پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت پروموٹ کیا گیا ہے اور اسے توانائی پروجیکٹ کے طور پر سائن کیا گیا ہے پی پی آئی بی بورڈ نے اپنی میٹنگ میں جو وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی زیر صدارت گزشتہ ہفتے منعقد ہوئی تھی اس ٹرانسمیشن لائن پروجیکٹ کے لئے ایل او آئی کی منظوری دے سکیں

متعلقہ عنوان :