وزیراعظم نواز شریف کل انقرہ میں پاک ترک سٹرٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کرینگے

بدھ 22 فروری 2017 12:40

وزیراعظم نواز شریف کل انقرہ میں پاک ترک سٹرٹیجک تعاون کونسل کے اجلاس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) وزیراعظم نواز شریف وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کل جمعرات کو انقرہ میں پاک ترک اعلی سطحی سٹرٹیجک تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کرینگے اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائے گا وزیراعظم اپنے دورے کے دوران وزیراعظم ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کرینگے وزیراعظم ترک پارلیمان کا بھی دورہ کرینگے وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم مختلف شعبوں میں تعاون پر غور کرینگے اس موقع پر معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :