پشاور ، حیات آبادمیں پولیس کارروائی ، اشتہاریوں سمیت 28 افراد گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 12:40

پشاور ، حیات آبادمیں پولیس  کارروائی ، اشتہاریوں سمیت 28 افراد گرفتار
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) صوبائی دارالحکومت پشاور کے علاقے حیات آبادمیںپولیس نے کارروائی کرکے اشتہاریوں سمیت 28 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بدھ کے روز حیات آباد میں کی جانے والی کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 28 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں اشتہاری ملزمان کے علاوہ پندرہ مشتبہ جبکہ کرایہ داری کوائف مکمل نہ کرنے والے 12افراد شامل ہیں پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے گرفتاری کے بعد تفتیش اور قانونی پوچھ گچھ کا عمل شروع کردیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :