اسلام آباد ہائیکورٹ ،نجی کان کن کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے پر سیکرٹری سیفرون طلب

لائسنس فاٹا ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن نے جاری کیا ، سیفرون کس قانون کے تحت لائسنس منسوخ کر رہا ہے :جسٹس عامر کا استفسار

بدھ 22 فروری 2017 12:40

اسلام آباد ہائیکورٹ ،نجی کان کن کمپنی کا لائسنس منسوخ کرنے پر سیکرٹری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت سیفرون کی جانب سے باجوڑ کی نجی کمپنی کے کان کنی کا لائسنس منسوخ کرنے کے معاملے پر سیکٹری سیفرون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کیس سماعت کی ، نجی کان کنی کمپنی کی جانب سے بیرسٹر مسرور شاہ عدالت میں پیش ہوئے ، جسٹس عامر نے استفسار کیا کہ سیفرون کس قانون کے تحت کان کنی کے لائیسنس جاری اور منسوخ کر رہا ہے ، فاٹا ڈویلپمینٹ اتھارٹی نے لائیسنس جاری کیا ، سیفرون نے کیسے منسوخ کیا ، جوائنٹ سیکریڑی سیفرون نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے تمام امور وزارت سیفرون دیکھتی ہے ، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ کو گزشتہ سماعت پر حکم دیا تھا کہ عدالت کو مطمئن کریں ، آج بھی آپ کے پاس جواب نہیں ، سیکرٹری سیفرون ذاتی حیثیت میں پیش ہو کر وضاحت پیش کریں ، کیس کی سماعت آج جمعرا ت تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

متعلقہ عنوان :