گلگت بلتستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے تعلیم اورکھیلوں کافروغ ناگزیرہے،حاجی اکبرتابان

بدھ 22 فروری 2017 12:16

گلگت بلتستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے تعلیم اورکھیلوں ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) گلگت بلتستان کے صوبائی وزیربرقیات حاجی اکبرتابان نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کوترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے کے لئے تعلیم اورکھیلوں کافروغ ناگزیرہے ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عوامی مسائل کاہمیں بھرپوراحساس ہے اس لئے ان مسائل کے حل کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خوشحال اورترقی یافتہ گلگت بلتستان کے لئے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی قیادت میں یہ سفر جاری رہے گا۔ان کامزید کہناتھاکہ کھیل نوجوانوں کے لئے ضروری ہے ہماری خواہش ہے کہ کھیوں کے میدان آبادہوں۔انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں جاری میگاپراجیکٹس کی تکمیل سے علاقے میں خوشحالی آئیگی ۔

متعلقہ عنوان :