دی قائداعظم پبلک سکول مردان کے زیراہتمام شجرکاری مہم

بدھ 22 فروری 2017 12:16

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) دی قائداعظم پبلک سکول مردان (بوائز) میںشجرکاری مہم کے حوالے سے ایک پروقارتقریب منعقد ہوئی جس میں طلباء اوراساتذہ کرام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطلباء کے والدین کی جانب سے فراہم کردہ پودے طلباء نے مختلف مقامات پراپنے ہاتھوں سے لگائے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے پرنسپل طلحہ محمدشاہ نے پودوں کی اہمیت پرتفصیلی روشنی ڈالی اورکہاکہ پودے زمین کا زیورہے جوکہ نہ صرف زمین کوخوبصورتی فراہم کرتی ہے بلکہ موسم کوخوشگواررکھنے میںاہم کرداراداکرتے ہیں، جہاں پرزیادہ درخت ہوتے ہیں وہاں بارشیں ہونے کی وجہ سے فصلیں بکثرت اگائی جاتی ہیں ۔

انہوںنے مزیدکہاکہ حکومت بھی ہرسال شجرکاری مہم پرخطیررقم خرچ کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ قائداعظم گروپ آف سکولز اینڈکالجز خیبرپختونخوا سمیت پورا پاکستان سرسبزوشاداب بنانے کے لئے پرعزم ہے۔

متعلقہ عنوان :