پشاور، کومبنگ آپریشن کے دوران 80 مشتبہ افراد زیر حراست،اسلحہ برآمد

بدھ 22 فروری 2017 12:13

پشاور، کومبنگ آپریشن کے دوران 80 مشتبہ افراد زیر حراست،اسلحہ برآمد
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے سے 80 زائدمشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے اسلحہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر تھانہ پہاڑی پورہ، پشتخرہ اورانقلاب چوکی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کومبنگ آپریشن کرتے ہوئی80 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں سمیت جرائم میں ملوث افراد بھی شامل ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد گیا ہے،گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ تھانوں میں منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :