ملک بھر میں دہشت گردی کیخلاف آپریشنز، 15 افراد گرفتار

ٹانک میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد

بدھ 22 فروری 2017 12:13

ملک بھر میں دہشت گردی کیخلاف آپریشنز، 15 افراد گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء)ملک بھر میں دہشت گردی اور شدت پسندی کے خلاف آپریشنز جاری، جہلم،فیصل آباد اور رحیم یارخان کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے جس کے بعد 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ٹانک میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی لگا دی گئی۔ جہلم میںبائی پاس کے قریب پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کر کے غیر ملکی سمیت 7 افراد کوگرفتار کر لیا۔

فیصل آباد میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کرکے 5 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

(جاری ہے)

رحیم یارخان میں 3 مشکوک افراد کوگرفتار اورایک مشکوک گاڑی بھی تحویل میں لی گئی۔ ٹانک میں رات 8 بجے سے صبح 6 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ یہ پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ۔ ٹانک پولیس کے سربراہ رسول شاہ نے بتایا کہ پابندی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر لگائی گئی ۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ۔دوسری جانب چنیوٹ میںپولیس اورقانون نافذ کرنیوا لے اداروں کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ہوا جس میں سرچ آپریشن میں 100 سے زائد مشکوک افراد کی بائیومیٹرک ڈیوائس سے تصدیق کی گئی۔