پاک فضائیہ کی راجگل میں کاروائی ، متعدد دہشت گرد،کئی ٹھکانے تباہ

بدھ 22 فروری 2017 12:13

پاک فضائیہ کی راجگل میں کاروائی  ، متعدد دہشت گرد،کئی ٹھکانے تباہ
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) پاک فضائیہ نے راجگل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ان کے ٹھکانے تباہ کردیئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ نے راجگل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے۔ کارروائی خیبر ایجنسی اور افغانستان کی سرحد پر کی گئی جہاں دہشت گرد اکٹھے ہورہے تھے۔

متعلقہ عنوان :