وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 9ارب76کروڑ96 روپے کے فنڈز جاری کردیئے

بدھ 22 فروری 2017 12:11

وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے 9ارب76کروڑ96 ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے رواں مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ملک میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے مجموعی طور پر9ارب75کروڑ96 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 24 ارب 75 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق حکومت نے اسلام آباد میں کنگ حمد ہسپتال کیلئے 31 کروڑ، پرائم منسٹر نیشنل ہیلتھ انشورنس پروگرام کیلئے 80 کروڑ، صوبوں کے پاپولیشن ویلفیئر پروگرام کیلئے ایک ارب54کروڑ، قومی پروگرام برائے فیملی پلاننگ کیلئے 2 ارب 19 کروڑ، ای پی آئی پروگرام کیلئے 4ارب33کروڑ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔