آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی کی خیبرپختونخواہ پولیس سے متعلق قابل فخر باتیں

معروف صحافی جاوید چوہدری بھی داد دئے بغیر نہ رہ سکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 11:34

پشاور (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی جاوید چوہدری نے چارسدہ میں بہادر دکھانے پر خیبر پختونخواہ پولیس کی تعریف کی جس پر آئی جی خیبر پختونخواہ ناصر خان درانی کا کہنا تھا کہ میں یہ بات بتا دوں کہ خیبر پختونخواہ کی نہ صرف پولیس بلکہ یہاں کی عوام اور لوگ بھی بہت دلیر اور بہادر لوگ ہیں۔

(جاری ہے)

کے پی کے کی پولیس انہی لوگوں کی پولیس ہے ۔ یہاں کی پولیس کو محض تھوڑی ٹریننگ کی ضرورت تھی جس کا ہم نے بندو بست کیا جس کے بعد خیبر پختونخواہ پولیس ایک ایسی پولیس بن گئی جس کا کوئی فورس مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی کے کا نیا پولیس ایکٹ بھی آ چکا ہے جس کے تحت کے پی کے پولیس ایک خود مختار ادارہ بن چکاہے ،جس میں میرٹ پر بھرتیاں کی جاتی ہیں اور ان بھرتیوں میں کسی کا کوئی عمل دخل نہیں ہوتا۔ ناصر درانی نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: