ملتان : حسین آگاہی بازار کی لنڈا مارکیٹ میں آگ لگ گئی ،40 دکانیں جل گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 11:26

ملتان : حسین آگاہی  بازار کی لنڈا مارکیٹ میں آگ لگ گئی ،40 دکانیں جل گئیں
ملتان (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) :  ملتان کے لنڈا بازار میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 40 دکانیں جل گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان کے حسین آگاہی بازار کی لنڈا مارکیٹ میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 40 دکانیں جل گئیں۔

(جاری ہے)

آگ لگنے کے سبب پلازہ کی بیسمنٹ اور فرسٹ فلور کی 40 دکانیں متاثر ہوئیں جبکہ آگ نے قریبی بنک کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ تاہم پلازہ میں آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :