وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 11:21

وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور کر لی
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) :وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری کی منظور کر لی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 60دن کے لیے پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی کی سمری منظو ر کر لی ہے ۔ جس کے تحت رینجرز پولیس اور یسی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرے گی ۔ رینجرز پنجاب میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ رینجرز ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر ہی کارروائی کر سکے گی ، جبکہ رینجرز کو پنجاب میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائیوں کا اختیار ہو گا۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق رینجرز پنجاب کے مخصوص علاقہ جات میں تعینات کی جائے گی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے رینجرز تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری کیا جاری کیا جائے گا جس میں پنجاب میں رینجرز کی تعنیاتی سے متعلق مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :