قطری شہزادے کی کمپنی کو سی پیک میں بھی ٹھیکے دئے گئے ۔ رؤوف کلاسرا کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 22 فروری 2017 11:14

قطری شہزادے کی کمپنی کو سی پیک میں بھی ٹھیکے دئے گئے ۔ رؤوف کلاسرا کا ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 فروری 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی روؤوف کلاسرا نے کہا کہ قطری شہزادے حمد بن جاسم بن جابر التھانی کی کمپنی المرقاب کیپیٹیل آف قطر سی پیک کا ٹھیکہ لے اڑی ہے۔اپنے پروگرام میں قسمت خان کی رپورٹ سے متعلق بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قطری کمپنی کو سی پیک میں بھی ٹھیکے دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رؤوف کلاسرا نے بتایا کہ المرقاب کیپیٹل آف قطر پورٹ قاسم کراچی میں دو ارب ڈالر مالیت کے کول پاور منصوبے پر چینی کمپنی کے ساتھ بھی کام کر رہی ہے۔ قطری کمپنی کو کراچی میں پورٹ قاسم کا جو منصوبہ ملا تھا اس منصوبے کے روح رواں سیف الرحمان صاحب ہیں۔اس سے قبل ارشد شریف نے ایک اسکینڈل بریک کیا تھاکہ چینی کمپنی کو موٹروے بنانے کے لیے ڈھائی ارب ڈالر کا ٹھیکہ مل رہا تھا، اور یہ رقم پاکستان نے ادا کرنا تھی ۔ اس پر دستخط سیف الرحمان نے کیے تھے ۔رو¿وف کلاسرا نے مزید کہا کہ ہمیں آگے سے چینی کمپنی دکھائی جاتی ہے جبکہ چینی کمپنی کی آڑ میں سیف الرحمان صاحب نکل آتے ہیں۔رؤوف کلاسرا نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :