16-17 ء کے دوران آسٹریلیا کی گندم کی پیداوار 35 ملین ٹن رہی

بدھ 22 فروری 2017 11:14

سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) آسٹریلیا نے کہا ہے کہ 2016-17 ء کے دوران اس کی گندم کی پیداوار 35 ملین ٹن رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔

(جاری ہے)

بیورو آف ایگریکلچر آسٹریلیا کے ذرائع کے مطابق سیزن 2016-17 ء کے دوران گندم کی پیداوار 35.13 ملین ٹن رہی جو ایک ریکارڈ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گندم کی پیداوار کے حوالے سے سیزن کی حتمی رپورٹ ہے۔