چینی کمپنی سینو ہائیڈروکا خیبر پختونخوا میں پن بجلی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار

بدھ 22 فروری 2017 11:12

چینی کمپنی سینو ہائیڈروکا خیبر پختونخوا میں پن بجلی کے منصوبوں میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) چین کی سینو ہائیڈرو کمپنی نے خیبر پختونخوا میں آبی وسائل سے بجلی کے پیداواری منصوبوں میں سرمایہ کاری پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کے دوران کمپنی کے وفد نے کہا کہ سینو ہائیڈرو کمپنی صوبے میں سرمایہ کاری کرے گی اور منصوبے پر عملدرآمد جلد شروع کیا جائے گا ۔ اس موقع پر وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس منصوبے کو بعد ازاں صوبے کے دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے گا. وزیر اعلی نے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لینے پر چینی وفد کا شکریہ بھی ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :