بھارتی خفیہ ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان کی سر زمین استعمال کر رہے ہیں،سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم

بدھ 22 فروری 2017 11:12

بھارتی خفیہ ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان کی سر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل( ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ مودی انتظامیہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہے ہم دہشت گردی کی لعنت کو شکست دیں گے۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان پر نفسیاتی جنگ مسلط کر نے کوشش کی جارہی ہے ، پاکستانی باہمت اور زندہ قوم ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی قوم نے دنیا میں سب سے زیادہ جانیں قربان کی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں دہشتگردی کا ایک واقعہ ہوتا ہے تو اس کا اسٹاک ایکسچینج بیٹھ جاتا ہے ، معشیت تباہ ہو جاتی ہے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے کاروبار چل رہا ہے، اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں عروج دیکھا جا رہا ہے اور بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور یہ بات بھارت سے برداشت نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

مودی اور بھارتی خفیہ ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان کی سر زمین استعمال کر کے یہاں دہشتگردی کر رہے ہیں۔ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ہم کسی قیمت پر انہیں ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہو اور دنیا میں جہاں بھی جارحیت ہوتی ہے اس کی مذمت اور علاقائی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔
بھارتی خفیہ ادارے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لئے افغانستان کی سر ..

متعلقہ عنوان :