نائیجیریا میں نسلی تشدد میں 14 افراد ہلاک

بدھ 22 فروری 2017 11:09

نائیجیریا میں نسلی تشدد میں 14 افراد ہلاک
ابوجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں نسلی تشدد میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سرکاری ترجمان نے بتایا کہ یہ تشدد زمین میں کاشت کرنے اور پانی کے معاملے پر شروع ہوا۔

(جاری ہے)

نیم خانہ بدوشوں نے جنوبی کادونا اسٹیٹ میں 24 گھنٹوں کے دوران متعدد حملے کئے جس میں کم از کم 14 افراد کا گولی مار کر ہلاک اور ان کی املاک کو تباہ کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :