تھرمیں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا حصول آئندہ سال2018ء کے اختتام تک شروع ہوجائے گا

بدھ 22 فروری 2017 11:05

تھرمیں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا حصول آئندہ سال2018ء کے اختتام تک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) تھرمیں کوئلے سے بجلی کی پیداوار کا حصول آئندہ سال2018ء کے اختتام تک شروع ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی( ایس ای سی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شمس الدین احمد شیخ نے کہا ہے کہ تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کیلئے کمپنی 2.1 ارب ڈالر کی لاگت سے 330 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے چار یونٹس پرکام کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے مجموعی طور پر کوئلے کی مدد سے 1320 میگاواٹ سستی بجلی قومی گرڈ میں شامل کی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ 330 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے والے پہلے یونٹ کی تکمیل آئندہ سال کے آخر تک متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ پر تیزی سے کام کیا جارہا ہے اور توقع ہے کہ منصوبہ کو قبل از قوت مکمل کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :