عجمان: تمام رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے مالکان کو سی سی ٹی وی کیمرے لگوانے کا حکم

بدھ 22 فروری 2017 07:42

عجمان: تمام رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے مالکان کو سی سی ٹی وی کیمرے ..
عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین،22فروری 2017 ): عجمان پولیس نے تمام رہائشی اور کمرشل عمارتوں کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اپنی عمارتوں میں سی سی ٹی وی کیمر نصب کروالیں ۔  عجمان پولیس چیف بریگیڈئیر سلطان النعومی نے کہا کہ یہ خاص حکم عجمان کی ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے جاری کیا گیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جاری کردہ حکم کے مطابق مالکان کو دروازوں ، راہداریوں،عمارتوں کے ہال اور مرکزی راسطوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانا لازمی ہیں۔

عجمان پولیس نے مختلف عمارتوں کے مالکان سے میٹنگ کے بعد کہا کہ مالکان نے نئی اور پرانی عمارتوں میں بتائی گئی جگہوں پر کیمر نصب کرنے کی یقین دھانی کروائی ہے۔ عمارتوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانا ” عجمان دارلامن“ عجمان محفوظ شہر بنانے کی مہم کا حصہ ہے۔ پولیس کے حکام اس قانون کو لاگو کرنے اور سی سی ٹی وی آلات کی فراہمی کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔