دبئی : متحدہ عرب امارات میں متعدد شعبوں میں ملازمتیں دستیاب

بدھ 22 فروری 2017 07:20

دبئی : متحدہ عرب امارات میں متعدد شعبوں میں ملازمتیں دستیاب
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22فروری 2017):متحدہ عرب امارات کی متعدد کمپنیوں میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کے لیے متعدد پوسٹوں پر ملازمین درکار ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق متعدد کمپنی انتظامیہ کے طرف سے ملازمین رکھنے کے لیے کہا گیاہے ۔جن شعبوں میں ملازمین درکار ہیں ان میں رئیل اسٹیٹ، بینکنگ ، ہاسپیٹیلیٹی ، پبلک ریلشنز ، اور انٹرٹینمنٹ شامل ہے ۔

(جاری ہے)

Bayt.comکی جانب سے مڈل ایسٹ جاب انڈکس سروے کے مطابق دس میں سے سات ایمپلائر ز کا کہناہے کہ وہ ملازمین کی بھرتی کے لیے منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔75فیصد ایمپلائرز کا کہناہے کہ انہوں نے پچھلے بارہ ماہ میں ملازمین رکھے ہیں اور مزید رکھنے کا ارادہ ہے ۔ماہرین کا کہناہے کہ ان شعبوں کے علاوتعمیرات کے شعبے میں بھی ملازمین رکھنے کے لیے اشتہارات دیے جارہے ہیں ۔ 2017کے دوران دبئی میں تعمیراتی منصوبوں سمیت متعدد منصوبے شروع ہونے کی وجہ سے ملازمین کو رکھنے کا عمل بہترکیا جا رہاہے ۔اور 2017میں 2016کے مقابلے میں زیادہ ملازمتیں پیدا ہونے کا امکان ہے ۔