ریاض :لائیپو سکشن کے غلط آپریشن کی وجہ سے خاتون کا ہاتھ اور ٹانگیں ضائع ، ڈاکٹر معطل

بدھ 22 فروری 2017 07:17

ریاض :لائیپو سکشن کے غلط آپریشن کی وجہ سے خاتون کا ہاتھ اور ٹانگیں ضائع ..
ریاض : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22فروری2017):ہیلتھ افئیرز ڈائریکٹوریٹ نے پلاسٹک سرجن کو غلط آپریشن کرنے پر معطل کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی خاتون نے اپنی بیٹی کے غلط آپریشن کرنے والے عرب ڈاکٹر کے خلاف وزارت صحت کو درخواست کر دی ہے ۔ ڈاکٹر نے سعودی خاتون کا وزن کم کرنے کے لیے کیا جانے والا آپریشن غلط کیا تھا ۔ آپریشن کے بعد خاتون کے ہاتھ اور ٹانگیں بالکل خراب ہو گئی ۔

(جاری ہے)

محکمانہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈاکٹر نے مبینہ طور پر اپنے ذاتی کلینک میں آپریشن کیا تھا جو کہ سعودی وزارتِ صحت کے قانون کی سخت خلاف ورزی ہے ۔محکمہ صحت سے اس ضمن میں کمیٹی بنا دی ہے ۔ مذکورہ کلینک میں آپریشن کے لیئے ضروری سامان بھی نہیں تھا ۔وزار تِ صحت نے متعلقہ ڈاکٹر کا لائسنس معطل کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔اگر ڈاکٹر پر جرم ثابت ہو گیاتو اس کو بھاری ہرجانہ ادا کرنا پڑ سکتاہے ۔