ریاض:آذان کے اوقاتِ کار میں کمی ، شوری ٰ کونسل نے غوروغوض شروع کر دیا

بدھ 22 فروری 2017 07:17

ریاض:آذان کے اوقاتِ کار میں کمی ، شوری ٰ کونسل نے غوروغوض شروع کر دیا
ریاض: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22فروری2017): سعودی شوریٰ کونسل کے رکن عطا ءالسبطیی کا کہناہے کہ وزارتِ مذہبی امور نے شاپنگ مالز میں پہلی اور دوسری آذان کے اوقات میں پانچ منٹ کے وقفے کے لیے غور وغوض جاری ہے ۔ السبیطی کا کہناہے کہ آذان کے وقفے میں مخصوص کمی کوئی انوکھی بات نہیں ہے ۔ اس کی کئی وجوہات ہیں ۔

(جاری ہے)

پہلی تو یہ کہ شریعت اسلام میں آذان سے آذان کے دوران وقفے کے بارے میں اجازت ہے ۔تاہم وقت پر نماز پڑھنا بہتر ہے ۔معروف عالم دین محمد ابن عثامین کا کہناہے کہ فتوی ٰ کے مطابق ہر ملک میں اوقات کار اس ملک کے افراد کے مفادات کے مطابق ہی ہوتے ہیں۔دوسرا یہ کہ شاپنگ مالز میں کام کرنے والے ورکروں کو باجماعت نماز ادا کرنا آسان ہو جاتاہے۔