جدہ:سعودی کمرشل بنک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

بدھ 22 فروری 2017 07:11

جدہ:سعودی کمرشل بنک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو نے ذمہ داریاں سنبھال ..
جدہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،22فروری2017): سعودی عرب میں خواتین کو اختیارات ملنے کا عمل شروع ہو چکاہے ۔جس کی تازہ مثال سعودی عرب کے بڑے فنانشل گروپ سامبا بنک کی پہلی خاتون چیف ایگزیکٹو رانیہ نشار نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔رانیہ نشار سامبا گلوبل مارکیٹ پاکستان یونٹ کی بورڈ ممبر بھی رہ چکی ہے ۔

(جاری ہے)

رانیہ کو بنک کے شعبے کا 20سالہ تجربہ ہے ۔واضح رہے کہ پچھلے ہفتے سارہ السئیمی سعودی سٹاک ایکسچینج کی پہلی خاتون سیٹ ملی ہے ۔وہ 2014میں سعودی انویسٹمنٹ بنک کی چیف ایگزیکٹو بھی رہ چکی ہیں۔سعودی عرب میں کمرشل شعبے میں خواتین کی ورک فورس تقریباََ22فیصد ہے اور حکام کا کہناہے کہ آئیندہ سالوں میں اس میں اضافہ کر کے 30فیصد تک لے جایا جائے گا۔